ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات، ٹرمپ نے دو دنوں میں اہم اعلان کا اشارہ دے دیا
امریکی ڈونلڈ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سلسلے میں بدستور پرامید ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
نیو جرسی ایئر پورٹ پر اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر پیش رفت ہوئی ہے اور ’’اگلے دو دنوں میں‘‘ اعلان آ سکتا ہے۔
المختص بشؤون إيران في شبكة العربية مسعود الفك: مقترح تجميد تخصيب اليورانيوم مقابل رفع العقوبات تكرار لمبادرات سابقة.. ومصير المفاوضات النووية لا يزال غامضا#العالم_الليلة #إيران #أميركا #قناة_العربية pic.twitter.com/c5KNZCVsvt
— العربية (@AlArabiya) May 26, 2025
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کے سلسلے میں ثالث عمان سے بھی کہیں زیادہ پرجوش نظر آئے، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے روم میں ہونے والے مذاکرات کے پانچویں دور میں کچھ پیش رفت کی ہے۔
ٹرمپ نے اتوار کو اپنے گالف کلب سے نکلنے کے بعد شمالی نیو جرسی میں صحافیوں سے کہا ’’ہم نے ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کی ہے، میں نہیں جانتا کہ میں اگلے دو دنوں میں آپ کو کچھ اچھا یا برا بتاؤں گا، لیکن مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کچھ اچھا بتاؤں گا۔‘‘
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہفتے اور اتوار کو ہونے والی بات چیت میں ’’ہم نے کچھ حقیقی اور سنجیدہ پیش رفت کی ہے، اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایران کے محاذ پر ہمارے پاس کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔‘‘
انھوں نے کہا ہم ایران سے جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے جلد مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔