کسی بھی پاکستانی جارحیت کے جواب میں قیادت بھارتی بحریہ کرے گی: بھارتی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارتی وزیرِ دفاع نے جمعہ کو کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے جواب میں بھارت اپنی بحریہ کی تباہ کن صلاحیت کا استعمال کرے گا۔ جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان عشروں کی شدید ترین لڑائی کے چند ہفتوں بعد ان کا یہ بیان آیا ہے۔

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی ریاست گوا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر کہا، "اگر پاکستان نے کسی بھی برائی یا غیر اخلاقی حرکت کا ارتکاب کیا تو اسے اس دفعہ بھارتی بحریہ کی طاقت اور غصے کا سامنا کرنا ہو گا۔"

پاک فوج کے ترجمان نے رائٹرز کو 12 مئی کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ جب بھی پاکستان کی خودمختاری کو "خطرہ لاحق ہوا اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو جامع اور فیصلہ کن" جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین لڑائی میں جنگ بندی 10 مئی کو نافذ ہوئی اور ایک اعلیٰ پاکستانی فوجی اہلکار نے جمعے کو رائٹرز کو بتایا، دونوں ممالک سرحد پر اپنی فوج کی تعداد کم کر کے تنازعہ سے پہلے کی پوزیشن پر لے جانے کے قریب ہیں۔

بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے 22 اپریل کے حملے کے 96 گھنٹوں کے اندر شمالی بحیرہ عرب میں اپنے طیارہ بردار جنگی گروپ، آبدوزیں اور دیگر ہوا بازی کے اثاثہ جات تعینات کر دیئے۔

وزیرِ دفاع سنگھ نے کہا کہ 'آپریشن سندور' جس کے تحت بھارت نے پاکستان پر حملے شروع کیے تھے، روک دیا گیا لیکن ابھی ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا، "ہم نے اپنی شرائط پر اپنی فوجی کارروائیاں روک دیں۔ ہماری افواج نے اپنی طاقت کا مظاہرہ شروع بھی نہیں کیا تھا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size