اٹلی نے اسرائیلی کمپنی پیراگون کے ساتھ جاسوسی کا معاہدہ ختم کر دیا : پارلیمانی دستاویز
پروگرام نے درجنوں صارفین کو ہدف بنایا جن میں "سمندر میں پناہ گزینوں کو بچانے والی تنظیم کے ارکان شامل ہیں "
ایک پارلیمانی دستاویز کے مطابق اٹلی نے اسرائیلی کمپنی "پیراگون" کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے، یہ کمپنی جاسوسی ککے سافٹ ویئر فراہم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حکومت پر الزام لگا کہ اس نے اس ٹیکنالوجی کو حکومت کے ناقدین کے موبائل فونوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا۔
"میٹا" کمپنی کی ملکیت واٹس ایپ نے اس سال انکشاف کیا تھا کہ پیراگون کا جاسوسی سافٹ ویئر درجنوں صارفین کو نشانہ بنا چکا ہے، جن میں ایک صحافی اور بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو بچانے والی تنظیم "میڈیترانیا" کے افراد شامل تھے، جو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
اٹلی کی حکومت نے فروری میں تصدیق کی کہ یہ سافٹ ویئر ملک کے اندر سات افراد کے موبائل فونوں پر استعمال ہوا، لیکن انھوں نے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی تردید کی اور قومی سائبر سیکیورٹی ایجنسی سے تحقیقات کی ہدایت دی۔
حال ہی میں شائع ہونے والی پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ابتدائی طور پر یہ معاہدہ معطل کیا اور بعد میں میڈیا میں غصے کا اظہار سامنے آنے کے بعد مکمل طور پر ختم کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 2023 اور 2024 میں محدود تعداد میں افراد پر، پبلک پراسیکیوٹر کی اجازت سے، یہ سافٹ ویئر استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے یہ سافٹ ویئر مفروروں کی تلاش، غیر قانونی ہجرت، دہشت گردی، منظم جرائم، ایندھن کی اسمگلنگ، جاسوسی اور داخلی سلامتی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا۔
-
غزہ جانے والی امدادی کشتی روک دی گئی: ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کی مذمت
کشتی پر سوار افراد میں انسانی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل
بين الاقوامى -
غزہ میں بندوقیں صرف اسرائیلی فوجیوں کے پاس دیکھیں: برطانوی سرجن
حماس کا ہسپتالوں کو استعمال کرنے کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا: ڈاکٹر وکٹوریہ روز
مشرق وسطی -
لازمی فوجی بھرتی کا قانون: اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی کی حکومت کو دھمکی
اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی نے پیر کے روز قبل از وقت انتخابات کی حمایت کر ...
مشرق وسطی