طبی چیریٹی کے طور پر کام کرنے والے فرانسیسی ادارے نے اسرائیلی فوج کو طبی سہولیات کے مراکز اور دفاتر پر بمباری کا مرتکب قرار دیا ہے اور کہا ہے یہ اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس طبی چیریٹی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے اسرائیلی فوج بمباری کایہ اندھا ارتکاب کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ میڈیکل چیریٹی کے مطابق اسرائیل نے اس کے دفتر پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے اس طبی چیرہٹی کے ادارے نے یہ بیان اپنے دفتر پر منگل کے روز ہونے والی بمباری کے بعد دیا ہے۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
کیونکہ بین الاقوامی قانون شہریوں کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیموں کو جنگی علاقے میں بھی تحفظ دیتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے فرانس میں قائم اس میڈیکل چیریٹی کے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نہ ہی اس سلے سلے میں خبر رساں ادارے کی طرف سے رد عمل دینے کی درخواست کا جواب دیا ہے۔
ہاد رہے منگل کے روز گیارہ بجے دیر البلاح کے علاقے میں فرانسیسی میڈیکل چیرٹی کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ کیا تھا۔تاہم اس دوران اس کے عملے کے ارکان عید الاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے دفتر میں موجود نہیں تھا۔
لیکن دفتر کی بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر بمباری سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیکل چیریٹی کے مطابق اس نے اپنے اس دفتر کے بارے میں اسرائیلی فوج کو باضابطہ طور پر اگاہ کر رکھا تھا۔اس کے باوجود اسے بمباری کا نشانہ بنیاگیا ہے۔
جبکہ ایک طبی ادارہ اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے ادارے کے ناطے اسے یہ تحفظ حاصل ہے کہ اسے جنگی علاقوں میں بھی بمباری یا حملوں کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
تاہم اس ادارے نے کہا ہے ماضی میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے پہلے اسے پیشگی خبر دار کر دیا جاتا تھا کہ اس علاقے کو چھوڑ دیا جائے۔ کس سے اسے انخلا کا موقع مل جاتا تھا۔
قحط کا خطرہ
اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں محاصرہ میں لیے گئے غزہ کے بارے میں بار بار انتباہ کیا جا چکا ہے کہ وہ قحط کے سخت خطرے میں ہے۔ اب تک اس بد ترین محاصے کو تقریبا اڑھائی ماہ ہو گئے ہیں۔ یہ طویل ترین ناکہ بندی ہے ۔ جس میں خوراک اور پانی تک غزہ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
اس فرانسیسی میڈیکل چیرہٹی سے متعلق ادارے نے بھی پچھلے ماہ غزہ میں بھوک اور قحط کے پیدا کردہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔