اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ، ریڈیائی خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں: قطر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے کے لیے ایک نئے ابھرنے والے خطرے کے بارے میں کہا ہے کہ قطر اس حملے کے ممکنہ ریڈیائی اثرات کو مانیٹر کر رہا ہے۔

قطری ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کے روز کہا اسرائیل کے جوہری تنصیبات پر ایران میں حملے کے بعد ممکنہ ریڈیائی اثرات کی مختلف سطحوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہا ہے۔

ماجد الانصاری نے کہا ' ہم آج کے بارے میں تواس قدر تشویش نہیں رکھتے مگر یہ معاملہ طول پکڑ لیتا ہے تو اس کے اثرات غیر متوقع حد تک بھی ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے اسرائیل نے جمعہ کے روز سے ایران کے خلاف ایک ایسی جنگی جارحیت شروع کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس جنگی جارحیت میں اسرائیل کا اہم ہدف ایران کا جوہری انفراسٹرکچر بطور خاص شامل ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد دونوں ملکوں نے میزائل حملوں کا بھی غیر معمولی استعمال کیا ہے۔ اب تک اس جنگ کو شروع ہوئے پانچ دن ہو گئے ہیں اور ہر آنے والا دن اس جنگ کے زیادہ خطرناک ہونے کی طرف جارہا ہے۔

ایران کی جوہری تنصیبات جب ایک طرف ایران کے لیے ریڈ لائن سے بھی آگے کی چیز ہو سکتی ہیں وہیں ان پر کوئی حملہ خطے کے لوگوں کے لیے سرحدی امتیاز کے بغیر ریڈیائی اثرات کے حوالے سے خطرناک ہو گا۔ اس تناظر میں قطری ترجمان نے کہا ' ہماری توجہ اس سلسلے میں ہے۔ ہم خلیج کے پانیوں کی بات کر رہے ہیں۔ خلیج کے پانیوں کو ہم سب شیئر کرتے ہیں۔'

اس لیے بین الاقوامی برادری کو یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ ان جوہری تنصیبات کونشانہ بنانے کی کوئی کارروائی یا توانائی اور تیل کی کسی تنصیب کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہمیں اس بارے میں لازمً اثرات ہوں گے جو فی لحال ہمارے لیے اور پورے خلیج کے لیے ایسے نہیں کہ جن کا درست اندازہ کیا جا سکتا ہو۔

واضح رہے ایران کا جوہری پلانٹ خلیجی ساحل کے قریب ہے۔ اگرچہ اسرائیلی نشانے پرایرانی یورینیم کے پلانٹ سینکڑوں میل ایران کے اندورن کی طرف ہے۔

اقوام متحدہ کے ' واچ ڈاگ' ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جمعے کے روز کہا کہ ایران کے مطابق اس کے بوشہر پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

تاہم ہفتے کے روز اسرائیل نے خلیجی ساحل پر ایرانی گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا جو جنوبی فارس گیس فیلڈ کے لیے گیس فراہمی کا ذریعہ ہے۔ یہ قطر کے لیے بھی اہم جگہ ہے۔

ماجدالانصاری نے کہا قطر کی اپنی تنصیبات تومحفوظ ہیں ۔لیکن ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی حملوں کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں اور انہیں غیر ذمہ دارانہ سمجھتے ہیں۔۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں