اقوامِ متحدہ کی منشیات پر رپورٹ، کوکین کی عالمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ

سال 2023ء میں 25 ملین افراد نے کوکین کا استعمال کیا، امریکہ اور یورپ بڑے مراکز قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کوکین کی غیرقانونی عالمی تجارت تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی منشیات کی مارکیٹ بن چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے جمعرات کو اپنے سالانہ عالمی رپورٹ میں بتایا کہ 2023ء میں کوکین کی پیداوار، برآمد اور استعمال تینوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں کاشت میں توسیع اور امریکہ و یورپ میں طلب میں اضافے کے باعث یہ رجحان سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی طور پر تیار کی جانے والی کوکین کی عالمی پیداوار تقریباً ایک تہائی بڑھ کر 3708 ٹن تک جا پہنچی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ کولمبیا میں زیرِ کاشت رقبے میں اضافے کے ساتھ ساتھ منافع میں بھی 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق 2023ءمیں دنیا بھر میں کوکین استعمال کرنے والوں کی تعداد 25 ملین تک پہنچ گئی، جو دس سال قبل 17 ملین تھی۔

ادارے کے مطابق شمالی امریکہ مغربی و وسطی یورپ اور جنوبی امریکہ اب بھی کوکین کے سب سے بڑے صارفین ہیں جس کی تصدیق گندے پانی کی جانچ سے حاصل شدہ ڈیٹا سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ صنعتی طور پر تیار کی جانے والی دیگر منشیات کی مارکیٹ بھی وسعت اختیار کر رہی ہے۔ کم لاگت، آسان ترسیل اور شناخت سے بچنے کی تکنیکی سہولتوں کے باعث یہ کاروبار دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔

سنہ2023ء میں امفیٹامین جیسی نشہ آور ادویات کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو صنعتی منشیات کی کل عالمی برآمدات کا تقریباً نصف رہیں۔ ان کے بعد مصنوعی افیونی مرکبات، جن میں فینٹانائل شامل ہے دوسرے نمبر پر رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں