امیگرنٹس کو امیگریشن اور کسٹم حکام کی کارروائی سے پیشگی آگاہ کرنے کی ایپ

' سی این این ' پر مقدمہ بنانے کا اشارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے ' سی این این ' کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ' ایپ' بنا کر صارفین کو استعمال کرانے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس امر کا اشارہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا ہے۔

جبکہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے امریکی سیکرٹری کرسٹی نوم نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ وہ امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر ' سی این این ' کے خلاف مقدمہ چلانے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے امریکی نشریاتی ادارے نے یہ موبائل فون ایپ امیگرنٹ ایجنٹس کو پیشگی الرٹ کرنے کے لیے بنائی ہے کہ اس کے امیگرنٹ صارفین یہ جان سکیں کہ وہ اپنے علاقے میں امریکی امیگریشن اور کسٹم حکام کی نظر میں ہیں۔ تاکہ امریکی امیگریشن اور کسٹم حکام کی کارروائی سے پہلے ہی خبر دار ہو کر اپنا بچاؤ کر سکیں۔

ہوم۔لینڈ سیکرٹری کرسٹی نوم کے مطابق اس ایپ کی بنیاد پر ' سی این این ' مقدمہ بنا سکنے یا نہ بنا سکنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اور وہ اس سلسلے میں محکمہ انصاف کے ساتھ مشاورت میں ہیں۔

کرسٹی نوم نے اس امر کا اظہار منگل کے روز اوچوپی فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کے ساتھ امیگرنٹس کے لیے بنائے گئے ایک حراستی مرکز کے دورے کے بعد کیا ہے۔

جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 'سی این این' کو بہت اچھے طریقے سے اس ایپ کے چلانے کی وجہ سے مقدمے کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے اس نشریاتی ادارے کے خلاف امریکی صدر کا ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری بار اظہار ناراضگی ہے۔ اس سے پہلے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے تناظر میں اس ادارے کی رپورٹس پر صدر ٹرمپ کو سخت اعتراض ہوا تھا۔ جس کا انہوں نے اظہار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں