امیگریشن کارروائیوں میں ممکنہ رکاوٹ ... ٹرمپ کی زہران ممدانی کو گرفتار کرنے کی دھمکی

نیویارک شہر کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے امریکی امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا عہد کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیویارک کی میئر شپ کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے وفاقی امیگریشن اہل کاروں کو شہر میں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کی اجازت نہ دی ... تو وہ ممدانی کو گرفتار کر لیں گے۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ "axios" نے بتائی۔

ٹرمپ نے ممدانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انھیں "کمیونسٹ" قرار دیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ ڈیموکریٹک تمہیدی انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ان کی حکومت کو وفاقی فنڈز روک دیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، زہران ممدانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے "امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے نقاب پوش اہل کاروں کو ہمارے پڑوسیوں کی ملک بدری سے روکیں گے"۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ٹرمپ سے ممدانی کے اس وعدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ "اچھا، پھر ہمیں انھیں گرفتار کرنا پڑے گا۔"
امریکی صدر نے مزید کہا "ہمیں اس ملک میں کسی کمیونسٹ کی ضرورت نہیں، لیکن اگر ایک موجود ہے تو میں قوم کی طرف سے اسے بہت گہری نظر سے دیکھوں گا۔ ہم اسے پیسا بھی بھیج رہے ہیں، اور وہ سب کچھ جو اسے اپنی حکومت چلانے کے لیے چاہیے۔"

ویب سائٹ "axios" کے مطابق، اگرچہ وفاقی حکومت کو آئینی طور پر امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کی ذمے داری سونپی گئی ہے، لیکن ریاستی اور مقامی حکومتوں کو عام طور پر ان قوانین پر عمل درآمد میں تعاون کرنے کا پابند نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں