انڈونیشیا کی مسافر کشتی میں آتش زدگی: 568 افراد بچ گئے، تین ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سمندر میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد انڈونیشیا کے امدادی کارکنان نے پیر کو بتایا کہ 560 سے زیادہ کو بچا لیا گیا اور تین کی موت واقع ہو گئی۔

مناڈو نیوی بیس کے چیف ایڈمرل فرینکی پاسونا سیہومبنگ کے مطابق کے ایم بارسلونا فائیو میں اتوار کی دوپہر کے قریب شمالی صوبے سولاویسی کے دارالحکومت مناڈو کی طرف سفر کے دوران آگ لگ گئی۔

سیہومبنگ نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز، چھ ریسکیو بحری جہاز اور کئی کشتیاں ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کی گئیں۔ عملے نے بہت سے لوگوں کو سمندر سے نکالا اور قریبی جزیروں پر لے گئے اور مقامی ماہی گیروں نے بھی لائف جیکٹس پہنے بعض زندہ بچ جانے والوں کو بچایا جب وہ بپھرے ہوئے پانی میں بہہ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصاویر اور ویڈیوز میں خوفزدہ مسافر جو زیادہ تر لائف جیکٹس پہنے ہوئے تھے، سمندر میں کودتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ جلتے ہوئے جہاز سے نارنجی رنگ کے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔ فوری طور پر زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام نے پہلے کہا تھا کہ پانچ افراد کی موت واقع ہو گئی لیکن نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے اس تعداد کو پیر کے اوائل میں تین کر دیا جب دو مسافروں کو ہسپتال میں بچا لیا گیا۔ ان میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جس کے پھیپھڑوں میں سمندر کا پانی بھر گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ان کی موت کی اطلاع ملی تھی۔

سیہومبنگ نے بتایا کہ فیری کے سٹرن میں لگنے والی آگ کو ایک گھنٹے میں بجھا دیا گیا۔

فیری کے معلوماتی دستاویز میں ابتدائی طور پر صرف 280 مسافروں اور عملے کے 15 ارکان کو رجسٹر کیا گیا تھا لیکن قومی ریسکیو ایجنسی نے تصدیق کی کہ 568 افراد کو بچا لیا گیا اور تین لاشیں برآمد ہوئیں جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ انڈونیشیا میں ایک کشتی یا فیری پر مسافروں کی تعداد کا معلوماتی دستاویز سے مختلف ہونا ایک عام بات ہے۔

سیہومبنگ نے کہا کہ یہ تضاد حادثات کی وجہ بن سکتا ہے اور تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

انڈونیشیا 17,000 سے زیادہ جزائر کا ایک جزیرہ نما ہے جہاں فیری سمندری سفر کا ایک عام ذریعہ ہے۔

آفات باقاعدگی سے آتی رہتی ہیں جس کے لیے اکثر کمزور حفاظتی نظام کو الزام دیا جاتا ہے۔

چودہ جولائی کو طوفان کے دوران 18 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی اور اس کے تمام مسافروں کو اگلے دن بچا لیا گیا تھا۔

اس مہینے کے شروع میں انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی کے قریب ایک فیری ڈوب گئی جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے تھے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں 600 سے زائد ریسکیورز، نیوی کے تین جہاز، 15 کشتیاں، ایک ہیلی کاپٹر اور غوطہ خور شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں