امریکہ : جوا خانہ کے باہر فائرنگ کرنے والے امریکی سمیت چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب اس کے بارے میں پولیس کو شبہ ہوا کہ اس شخص نے رینو کسینو کے بنزدیک فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔

یہ جوا خانہ رینو نواڈا مئں سب سے بڑا جوا خانہ سمجھا جاتا ہے۔

جس کے نزدیک ایک 26 سالہ امریکی شہری ڈھاکوٹا ہاویور کے فائرنگ کرنے کا پولیس کو شبہ تھا۔ اسے بدھ کی رات ری پولیس نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ تاہم اسے جب پولیس نے حراست میں لیا تو وہ مر چکاتھا۔ پولیس نے اس کی ہلاکت کا اعلان جمعرات کی صبح کیا ہے۔

اس پر الزام ہے کہ اس نے پیر کے روز جنوبی کیلی فورنیا آنے والے تین افراد کو قتل کیا ہے۔ ان میں تین میں سے دو اس وقت فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب وہ ایک پارتی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ جبکہ تیسرا 66 سالہ شہری اسی علاقے کا رہائشی تھا جو نشانہ بن گیا۔

تفتیش کار ٹیم کو ابھی تک جوئے خانے سے جڑے ان واقعات کے باقی کرداروں میں کوئی باہم تعلق نہیں مل سکا ہے۔ پولیس کا بھی یہی کہنا ہے کہ متاثرین کے درمیان کوئی تعلق نہیں ملا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو دیگر افراد ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کے مکمل صحت یاب ہونے کی قوی امید ہے۔

جسٹن ایگیلا اور اینڈریو کینیپا دونوں 33 سال کی عمر کے ہیں اور جنوبی کیلیفورنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایئرپورٹ سے متعلقہ پولیس کے مطابق یہ والیٹ ایریا میں سواری کے انتظار میں تھے کہ انہیں پیچھے سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

رینو کے رہائشی اینجل مارٹینز کو بھی مشتبہ شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔جب وہ پارکنگ سے گزر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور ایک کھڑی گاڑی کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔

تفتیش کرنے والی ٹیم کے مطابق مشتبہ شخص نے 9 ایم ایم ہینڈگن سے تقریباً 80 راؤنڈ فائر کیے ہیں
یہ ہینڈ گن اس شخص نے دو سال قبل قانونی طور پر خریدی تھی۔

تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس شخص کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی دماغی صحت کے مسائل کی کوئی تاریخ ہے۔

اس کے ہاتھوں فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کی صبح سامنے ایا جب ملزم صبح سویرے نکلا اور اس نے دوسرے لوگوں پر بندوق تان لی۔

اس نے بندوق سے فائرنگ کی ،لوگوں کو ہلاک کیا اور پارکنگ ایریا میں سے بھاگا ۔مگر آگے جوا خانے کے مسلح محافظ سے سامنا ہوگیا۔

بندوق بردار نے اس محافظ پر بھی فائرنگ کردی۔ جوابآ محافظ نے فائرنگ کی اور یہ سلسلہ پولیس کی اس فائرنگ تک چلا جس سے یہ بالآخر ہلاک ہو گیا ۔ رینو جوا خانہ اس علاقے کا سب سے بڑا جوا خانہ ہے اس نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ان کی حمایت میں ایک کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں