انڈونیشیا احتجاجی صورتحال میں 'ٹک ٹاک' نے لائیو سروسز عارضی طور پر پر معطل کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ٹک ٹاک' نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا میں حالیہ احتجاج کی وجہ سے' ٹک ٹاک' کی سرگرمیاں کچھ دنوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔ تعطل کا سبب بننے والا احتجاج ایک شہری کی پولیس وین کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد شروع ہوا ہے۔

'ٹک ٹاک' کے ادارے نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے احتجاج میں تشدد آنے سے رضا کارانہ طور پر اپنی لائیو سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔ تاکہ تحفظ و سلامتی کے ماحول کی بحالی میں کردار ادا کریں۔

'ٹک ٹاک' کے اعلان کے مطابق کمپنی نے یہ سروسز کی معطلی کا فیصلہ زیادہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا ہے۔
یاد رہے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل انڈونیشا میں جمعہ کے روز احتجاج بہت زیادہ پھیل گیا تھا۔

دارالحکومت جکارتا سمیت مکاسر اور دوسرے بڑے شہوں میں ایک ہنگامہ خیزی کا ماحول بن گیا۔ احتجاجیوں نے مقامی کونسل کی عمارت کو آگ لگا دی۔ مکاسر میں مقامی کونسل کی عمارت پر دھماکے سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

علاوہ ازیں جاوا کے سوراباب شہر کے علاوہ بالی اور لومبوک جزیروں میں ہفتے کے روز بھی مظاہرے جاری رہے۔
ٹک ٹاک جس کے انڈونیشیا میں صارفین کی تعداد غیر معمولی طور پر ایک سو ملین ہے اعلان کیا ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ہفتے کے روز کچھ صارفین نے اپنی پوسٹوں ۔یں لکھا کہ وہ لائیو نشریات کی سہولت ٹک ٹاک پر استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں