قطر امریکہ کا اہم اتحادی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کو حماس کے خلاف محتاط رہنا ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکہ کا ایک بڑا اتحادی ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "حماس سے نمٹنے کا طریقہ اسرائیل کا فیصلہ ہے، لیکن اسے اس معاملے میں احتیاط برتنی ہوگی"۔

گذشتہ ہفتے ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی اس فضائی کارروائی سے "خوش نہیں" جو منگل کے روز قطر میں کی گئی اور جس میں حماس کے رہنماؤں کا اجلاس نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا کہ "قطر پر حملے کا فیصلہ بنجمن نیتن یاھو نے کیا اس میں میرا کوئی کردار نہیں تھا"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "میری رائے میں یہ افسوسناک حملہ دوحہ کے لیے امن کا ایک موقع بھی ثابت ہو سکتا ہے"۔

ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے قطری قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ "ان کی سرزمین پر اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں