ٹرمپ کی بہو و پوتی کے ساتھ مصری گلوکار کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
انسٹاگرام پر جاری تصویروں میں محمد رمضان کو لارا اور ان کی بیٹی کو رقص کی چند سٹیپس سکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے
اداکار محمد رمضان نے فیس بک کی "سٹوریز" پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ بہو لارا ٹرمپ اور ان ی پوتی کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں، اور وہ سب رمضان کے نئے میوزک ویڈیو کی عکس بندی کے دوران ان کے گانے پر رقص کر رہے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں رمضان کو لارا ٹرمپ اور ان کی بیٹی کیرولائنا (Carolina)کے ساتھ ایک نئے آرٹسٹک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران فلوریڈا میں خوشگوار رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
محمد رمضان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لارا ٹرمپ اور ان کی بیٹی کیرولائنا ٹرمپ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں، جو ایک فنّی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران فلوریڈا کی امریکی ریاست کے شہر میامی میں لی گئی تھیں۔
ان تصاویر میں رمضان کو لارا اور ان کی بیٹی کو رقص کے چند سٹیپش سکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے فلم بندی کا ماحول خوشگوار اور تفریحی رنگ اختیار کر گیا۔
محمد رمضان نے اپنی ایک تصویر پر کیپشن دیا: "لارا ٹرمپ اور ان کی بیٹی، ننھی شہزادی کیرولائنا ٹرمپ کے ساتھ بہترین دن… دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی… دیکھتے رہیے۔" ان الفاظ نے ان کے فالوورز کو اس ممکنہ فنّی اشتراک کے بارے میں تجسس میں ڈال دیا جو رمضان اور لارا ٹرمپ کے درمیان ہو سکتا ہے۔
ویڈیو نے محمد رمضان کے مداحوں میں زبردست ہلچل پیدا کی، خصوصاً اس لیے کہ یہ اُن کے حالیہ اس تنازع کے بعد سامنے آیا، جب وہ میامی میں ایک تقریب کے دوران لارا ٹرمپ کے ہمراہ دکھائی دیے تھے۔ اسی دوران رمضان نے اپنا نیا گانا "مانو یا نہ مانو" یو ٹیوب پر ریلیز کیا، جس کے ذریعے وہ اس سال بھی اپنے بھرپور فنّی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مصری گلوکار محمد رمضان نے گذشتہ اگست میں اپنا نیا گانا "جدہ غیر" (جدہ منفرد ہے) ریلیز کیا، جسے انہوں نے سعودی گلوکار عایض یوسف کے ساتھ مل کر گایا۔ یہ گانا "جدہ سیزن" جدہ فیسٹیول کا آفیشل نغمہ قرار دیا گیا۔
معروف گلوکار محمد رمضان نے نغمہ "قلبي سميتو لبنان" (محبت اور لبنان کی خوبصورتی)سبھی سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کردیا۔ یہ گیت رمضان کی طرف سے لبنان کے عوام اور اپنے شائقین کے لیے محبت بھرا تحفہ ہے، جس کی پہلی جھلک انہوں نے دارالحکومت بیروت میں اپنے تازہ ترین کنسرٹ کے موقع پر پیش کی تھی۔
-
یو سی ایل اے کی منجمد گرانٹس بحال کی جائیں: جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو حکم
ایک وفاقی جج نے پیر کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ یونیورسٹی ...
بين الاقوامى -
ایک شخص پر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر پر لیزر پوائنٹر سے روشنی ڈالنے کا الزام
موقع پر گرفتاری کے بعد فرد جرم عائد کر دی گئی
بين الاقوامى -
"میں سڑک پر ہوں، سب کچھ آپ کے لیے بند ہے"... ماکروں کی ٹرمپ کو کال کی وڈیو وائرل
یہ واقعہ فرانسیسی صدر کے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب مکمل کرنے کے بعد پیش ...
بين الاقوامى