پورٹ سوڈان میں کے ایس ریلیف کا جلے ہوئے مریضوں کے لیے طبی منصوبہ مکمل

ٹیم نے 92 سرجریز کیں، 40 طبی ماہرین کو تربیت دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے پورٹ سوڈان میں جلے ہوئے زخموں اور مسخ شدہ اعضاء والے مریضوں کے لیے رضاکارانہ کاسمیٹک سرجری کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی مملکت کے 17 ماہر رضاکاروں نے اس اقدام میں حصہ لیا جو 13 سے 20 ستمبر تک جاری رہا۔ ٹیم نے 92 سرجری کیں اور سوڈانی طبی عملے کے 40 ارکان کو تربیت دی۔

کے ایس ریلیف میڈیکل مشن کے دوران ایک بچہ پورٹ سوڈان کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ (ایس پی اے)
کے ایس ریلیف میڈیکل مشن کے دوران ایک بچہ پورٹ سوڈان کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ (ایس پی اے)

اپنے قیام کے بعد سے اب تک کے ایس ریلیف نے 33 ممالک میں 172 امدادی منصوبے انجام دیئے ہیں جن میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک یمن ہے۔

دوسرے بڑے مستفید ہونے والے ممالک میں شام، فلسطین، صومالیہ، پاکستان اور سوڈان شامل ہیں۔

کے ایس ریلیف نے 98 شراکت داروں کے ساتھ مل کر غذائی تحفظ، پناہ گاہوں، خیموں کے اتنظام، تعلیم، صحت، غذائیت، پانی اور صفائی، ہنگامی مواصلات اور رسل و رسائل کے منصوبوں پر کام کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں