الحوثي:ہم نے اسرائیل میں "حساس" اہداف کے خلاف کارروائی کی ہے : حوثی ملیشیا

کارروائی میں ایک بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز کا استعمال کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں حوثی باغیوں نے آج پیر کو اسرائیل میں "حساس" ہدف کے خلاف ایک فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے، کارروائی میں ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون طیارے استعمال کیے گئے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان نے بیان میں کہا کہ یہ ایک نوعیت کی فوجی کارروائی تھی، جس میں ہائپر سونک بیلسٹک میزائل "فلسطین 2" استعمال کیا گیا۔ اس نے یافا کے علاقے میں متعدد حساس اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائی نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے اور لاکھوں افراد کو پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ساتھ ہی دو ڈرون طیاروں کے ذریعے ایک اور فوجی کارروائی کی گئی۔ حملے میں ام الرشراش کے علاقے میں دو اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب رہی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے آج صبح بتایا تھا کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل ان کے دفاعی نظام نے روک دیا۔
حوثی ملیشیا تقریباً دو سال سے اسرائیل میں اہداف اور بحر احمر میں بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں