اسرائیل امن کو کامیاب بنانے کے لیے جنگی کارروائیاں روکے: ایردوآن کا ٹرمپ سے مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے امریکی صدر کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے انہیں فون کیا ہے۔

جمعہ کے روز کی گئی اس فون کال پر طیب ایردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب کی غزہ میں امن کوششوں کو سراہا اور کہا ترکیہ ان کے تازہ امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔

تاہم ایردوآن نے اس موقع پر کہا اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اسرائیل کو بھی اپنے حملے اور جنگی کارروائیاں روکنی چاہییں۔

دونوں صدور کی فون پر بات چیت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ خطے میں امن کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔ نیز ان سب کوششوں کی بھی تائید کرتا رہے گا جو عالمی امن کی خاطر ہوں گی۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور معاہدات پر بھی بات چیت کی اور باہمی تعاون میں اضافے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا گیا۔ خصوصاً دفاعی صنعت کے لیے تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں