جنگ مکمل طور پر ختم ہوجانے کی یقین دہانیاں ملی ہیں: حماس

فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے: خلیل الحیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جمعرات کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انکشاف کے بعد کہ غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں ہتھیاروں کی منتقلی شامل ہو گی حماس نے ردعمل دیا ہے۔ غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ جنگ کے خاتمے، مستقل جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے اور اسرائیل کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے طے پایا ہے۔ انہوں نے جمعرات کی شام ایک تقریر میں تصدیق کی کہ تحریک نے ٹرمپ کے منصوبے کا جواب دینے سے پہلے دھڑوں سے مشاورت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس امریکی منصوبے کے ساتھ بڑی ذمہ داری کے ساتھ نمٹی ہے۔ حماس نے ایک ایسا ردعمل پیش کیا جو لوگوں کے مفادات کے لیے ہے۔ خلیل الحیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ رفح کراسنگ کو دونوں سمتوں میں کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ حماس کو ثالثوں اور امریکہ کی طرف سے یقین دہانیاں ملی ہیں کہ جنگ کی واپسی نہیں ہوگی اور یہ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

شرم الشیخ میں تمام فریقوں کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ دوسرا مرحلہ غیر عسکری ہوگا۔ انھوں نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں اپنی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اگلے مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا اور یرغمالیوں کے حوالے کیے جانے کے بعد اسرائیل پیچھے ہٹ جائے گا۔

جنگ بندی معاہدہ

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ رات اعلان کیا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان غزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے اس معاہدے سے دو سالہ خونریز جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں