کینیڈا کے سابق وزیراعظم امریکی پوپ گلوکارہ کی زلف کے اسیر ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ چند روز قبل دونوں پہلی بار عوامی طور پر پیرس کے مشہور نائٹ کلب "کریزی ہارس" میں گلوکارہ کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ساتھ نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق ٹروڈو اس امریکی گلوکارہ کے مداح ہیں اور اس کے لیے گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔ ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ "وہ کیٹی پیری سے بے حد متاثر ہیں اور اسے اپنے لیے مثالی خاتون سمجھتے ہیں۔"

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ دونوں کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی ہے ... خواہ سیاست ہو، بچے ہوں یا فرانسیسی کھانا۔
اسی ذریعے کے مطابق ان دونوں کے تعلقات میں "محبت اور جوش" نمایاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں گزشتہ جولائی میں اُس وقت سامنے آئیں جب انھیں مونٹریال کے معروف ریستوران "لو فیولون" میں رات کا کھانا کھاتے دیکھا گیا۔

کچھ دن بعد ٹروڈو کو مونٹریال کے بیل سینٹر میں کیٹی پیری کے کنسرٹ میں شرکت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اسی ماہ کے آغاز میں ’ڈارک ہارس‘ گانے کی گلوکارہ اور سابق رکن پارلیمان جسٹن ٹروڈو کی کچھ تصویریں بھی منظرِ عام پر آئیں، جن میں دونوں کو کیٹی پیری کی کشتی پر کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں