ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کی جائے : چین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چین نے توقع ظاہر کی ہے ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں مختلف فریق باہمی رابطوں کو بحال رکھتے ہوئے از سر نو مذاکراتی سلسلہ شروع کریں گے۔

یہ توقع اس وقت سامنے آئی ہے جب چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بدھ کے روز فون پر بات کی۔

وزیر خارجہ چین کا کہنا تھا ایران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازعے کو طے کرنے کے لیے سیاسی عمل اس وقت منجمد ہوا پڑا ہے۔ یہ بین الاقوامی برادری کے مفاد میں نہیں ہے۔

چینی وزیر خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ہونے والی بات چیت کو چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان کی صورت میں جاری کیا ہے۔

چین کی طرف سے اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری توانائی کے حصول اور پرامن مقاصد کے استعمال کے موقف کی بھی تائید کی اور کہا ایران کو پر امن مقاصد کے لیے توانائی استعمال کرنے کا حق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں