صومالیہ کے قریب قزاقوں کا حملہ: یورپی یونین کی بحریہ نے متأثرہ جہاز محفوظ کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یورپی یونین کی بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے والی بحری فوج نے جمعہ کے روز ایک بحری جہاز کو محفوظ کر لیا جس پر صومالیہ کے ساحل پر حملہ کیا گیا تھا۔

یونانی فرم Latsco میرین مینجمنٹ کے زیرِ انتظام جہاز پر مسلح حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا۔ اس میں عملے کے 24 ارکان سوار تھے اور یہ جمعرات کو ہندوستان سے جنوبی افریقہ جا رہا تھا۔

قرنِ افریقہ خطے کا ملک کبھی بحری قزاقوں کے چھاپوں اور تاوان کے حملوں کے لیے بدنام تھا لیکن ایسے واقعات کم ہو گئے ہیں۔

یورپی یونین کی بحری فوج نے ایک بیان میں کہا کہ قزاقوں نے فوج کی طرف سے "طاقت کے ابتدائی مظاہرے" کے بعد تجارتی ٹینکر چھوڑ دیا۔

"24 افراد پر مشتمل عملہ محفوظ ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔"

بحریہ نے کہا ہے کہ قزاقوں کی تلاش جاری ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہنوز علاقے میں موجود ہیں۔ اور پکڑے جانے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) سنٹر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہیلس افروڈائٹ نامی کشتی کے عقب سے ایک چھوٹا جہاز قریب آیا۔

میری ٹائم نیوز ایجنسی لائیڈز لسٹ کے مطابق حملے کے وقت جہاز پر کوئی سکیورٹی موجود نہیں تھی۔

صومالیہ کے ساحل پر ایم وی سٹولٹ ساگالینڈ نامی ٹینکر پر سوار ہونے کی ناکام کوشش کے چند دن بعد یہ حملہ ہوا ہے۔

فرانسیسی میری ٹائم انفارمیشن کوآپریشن اینڈ اویئرنس سینٹر (ایم آئی سی اے) کے ایک خبری بلیٹن کے مطابق پیر کو چار افراد نے جہاز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایک دن قبل ایک چھوٹی کشتی FV Intertuna Tres نامی جہاز کے قریب پہنچی لیکن ایم آئی سی اے کے مطابق جب جہاز نے سائرن بجائے تو وہ وہاں سے چلی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں