روسی سیاح خاتون کی دلیری کی وڈیو وائرل ... موبائل چھیننے والے لٹیرے کی ٹانگ سے لپٹ گئی

خاتون ارجنٹئان کے دار الحکومت میں گھومنے آئی ہوئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انٹرنیٹ پر ایک روسی نوجوان خاتون کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے اپنا موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو مردوں کے خلاف غیر معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ یہ واقعہ ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس میں پیش آیا۔

وڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوان روسی خاتون سائیکل پر سوار ایک ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی اپنے فون پر بات کر رہی تھی۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس کے برابر میں آ کر لڑکی کے ہاتھ سے فون چھین لیا اور موٹر سائیکل بھگا دی۔

تاہم33 سالہ سیاح خاتون نے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے لٹیرے کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور آخر کار اسے موٹر سائیکل پر سے نیچے گرانے میں کامیاب ہو گئی، جبکہ دوسرا لٹیرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے پہنچنے تک راہ گیر اس لڑکی کی مدد کے لیے رک گئے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا اور اس کے ساتھی کو چند گھنٹوں بعد شہر کے ایک علاقے سے حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے گھروں سے دس موبائل فون ملے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں