رفح میں ایک سرنگ سے نکلنے والے مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پانچ مسلح فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا، جن میں سے تین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک سرنگ سے باہر نکل رہے تھے۔

منگل کے کے روز جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوج نے زیرِ زمین علاقے میں پانچ مسلح افراد کی نقل و حرکت دیکھی اور انہیں ہلاک کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تا حال بریگیڈ کی فورسز مشرقی رفح کے علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز معاہدے کے مطابق جنوبی کمان کے تحت غزہ کیی پٹی میں تعینات ہیں ... اور یہ کہ وہ ہر اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی جسے وہ ’’براہِ راست خطرہ‘‘ قرار دیتی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مصر، قطر اور ترکیہ کے وفود منگل کے روز قاہرہ میں جمع ہوئے تاکہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کر سکیں۔ یہ بات مصری سرکاری میڈیا نے بتائی۔ یہ تینوں ممالک امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے ثالث ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مصر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس سربراہان کے ساتھ قطر کے وزیراعظم بھی شریک تھے۔ القاہرہ الاخباریہ نیوز چینل کے مطابق اجلاس میں امریکہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے ’’جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کو کامیاب بنانے‘‘ کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ جنگ بندی رواں سال 10 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ غزہ میں حماس تنظیم کے پاس موجود ہتھیاروں کو برقرار رہنے نہیں دیں گے ... خواہ یہ ذمہ داری بین الاقوامی استحکام فورس کے حوالے کی جائے یا نہ کی جائے۔

اسرائیل جنوبی غزہ یا مشرقی غزہ شہر میں سرنگوں میں پھنسے حماس تنظیم کے جنگجوؤں کو ’’ختم‘‘ کرنے پر زور دے رہا ہے اور اسے توقع ہے کہ محاصرے کے دوران درجنوں جنگجو مارے جا چکے ہوں گے، جس کے بعد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں اپنی تعیناتی بڑھاتے ہوئے اُس یلو لائن سے بھی آگے پیش قدمی کی ہے جہاں معاہدے کے بعد وہ پیچھے ہٹی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوج مشرقی غزہ شہر کے علاقے میں مزید اندر تک آ چکی ہے۔ اس نے الشعف، النزاز اور بغداد کے علاقوں میں اپنی کنٹرول شدہ پٹی کو تقریباً 300 میٹر تک بڑھا دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے یلو لائن کی نشانیوں کی جگہیں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں