مکمل چاند کو اس کے ظاہر ہونے کے وقت اور موسم کے لحاظ سے کئی نام دیے جاتے ہیں۔ تو پھر اس کے یہ نام کیسے پڑے؟ فری (اسٹرابیری) چاند، دیوہیکل چاند، گلابی چاند ، سپر مون اور وولف چاند جیسے عنوانات کہاں سے آئے؟
جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کے مطابق اسٹرابیری چاند، گلابی چاند، وولف چاند یا سرد چاند جیسے نام سائنسی اصطلاحات نہیں بلکہ شمالی امریکہ کی قدیم روایات سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ وہ نام ہیں جو وہاں کی مقامی اقوام جیسے اوجی بوی ، الگونکون قبائل اور ابتدائی آباد کاروں نے رکھے تھے۔ اُن کے ہاں ہر مکمل چاند کو فطرت، شکار یا کھیتی باڑی کے موسم کے مطابق ایک نام دیا جاتا تھا۔
ابو زاہرہ نے بتایا کہ ناسا سمیت دنیا کی سائنسی تنظیمیں یہ نام صرف ثقافتی حوالوں یا عوامی آگاہی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ سائنسی اعتبار سے ان ناموں کی کوئی حیثیت نہیں، کیونکہ فلکیات میں چاند کو اس کے قمری مرحلے اور تاریخ سے پہچانا جاتا ہے، نہ کہ موسمی یا ثقافتی ناموں سے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام نام محض روایتی ورثے کا حصہ ہیں جبکہ حقیقی فلکیاتی شناخت مدار، مرحلے اور وقت پر منحصر ہوتی ہے۔
اتوار کو "فیس بک" پر اپنی پوسٹ میں ابو زاہرہ نے لکھا کہ اگر ثقافتی نام ضرور استعمال کرنے ہوں تو بہتر ہے کہ وہ عرب تہذیب کے اس وسیع ورثے سے لیے جائیں جس میں چاند، اس کے مراحل، موسموں، زراعت اور انواء سے متعلق بے شمار نام موجود ہیں۔
ذکر رہے کہ فری چاند، گلابی چاند اور دیوہیکل چاند جیسی اصطلاحات دراصل مکمل چاند کے ایسے مرحلے کو بیان کرتی ہیں جب وہ زمین کے نسبتاً قریب ہونے کے باعث عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، جسے دیوہیکل چاند کہا جاتا ہے۔
"فری چاند" کا نام اس لیے مشہور ہوا کہ یہ اس موسم میں طلوع ہوتا ہے جب فری (اسٹرابیری) کی فصل تیار ہوتی ہے۔ عموماً یہ چاند جون میں طلو ہوتا ہے۔ اسے گلابی چاند اس لیے کہا جاتا ہے کہ کبھی کبھار افق کے قریب اس کا رنگ فضا کے اثر سے ہلکا گلابی یا سنہرا دکھائی دیتا ہے۔ یہ نام اس کے اصل رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ان قبائلی روایات سے وابستہ ہے جنہوں نے چاند کے وقت کو فصلوں، خاص طور پر فری اور بیری کے موسمی چکر سے جوڑا۔
جہاں تک دیوہیکل چاند کا تعلق ہے تو یہ اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب مکمل چاند زمین کے قریب ترین نقطے میں ہو۔ ایسے وقت چاند عام کے مقابلے میں تقریباً چودہ فیصد بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے، اور سمندر کی مد و جزر پر بھی اس کا معمولی اثر پڑ سکتا ہے۔ ایسے چاند کو سپر مون کانام بھی دیا جاتا ہے۔
-
ٹرمپ: مجھے 'عظیم' فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا فون آیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ فٹبال سٹار اور سعودی فٹ بال کلب النصر ...
بين الاقوامى -
آٹھ عادات جو ریٹائرمنٹ کی زندگی کو خوشگوار اور سرگرمیوں سے بھرپور بناتی ہیں
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ریٹائرمنٹ کے سالوں کو ایک سنہری دور میں بدلا جا سکتا ...
ایڈیٹر کی پسند -
میلان کورٹینا اولمپکس ٹارچ ریلے: فلسطینی حامی کارکنوں کو مداخلت سے روک دیا گیا
گروپ نے یونیورسٹی لا سیپینزا کے قریب فلسطینی پرچم لہرائے
بين الاقوامى