ترکیہ : میڈیا شخصیت اور دیگر مشہور افراد پر منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کے الزامات
گرفتاری کے اقدامات میں چار افراد شامل ہیں، جن میں Habertürk چینل کے چیف ایڈیٹر اور اینکر بھی شامل ہیں
ترکیہ میں حکام نے منگل کے روز Habertürk چینل کے چیف ایڈیٹر محمد عاکف ارسوی کو منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کر لیا، اس معاملے میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل سی مچ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس گرفتاری کے سلسلے میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ارسوی بھی شامل ہیں، وہ چینل میں بطور سینئر اینکر بھی کام کرتے ہیں۔ تاہم استنبول کی استغاثہ نے باقی مشتبہ افراد کے نام ابھی تک باقاعدہ طور پر جاری نہیں کیے۔
استٖغاثہ کے مطابق اس کیس میں آٹھ افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جن پر یہ الزامات ہیں : "منشیات خریدنا، رکھنا اور ذاتی طور پر استعمال کرنا اور منشیات استعمال کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنا"۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چار افراد، جن میں ارسوی بھی شامل ہیں، ان کو حراست میں لیا گیا ہے اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر اس کارروائی کے بعد مختلف دعوے سامنے آئے۔ کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ ارسوی پہلے مذہبی اور اسلامی رجحانات رکھتے تھے ... انہوں نے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کے الزامات پر حیرت کا اظہار کیا۔
اب تک ان دعوؤں پر کوئی باقاعدہ سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، تاہم Habertürk چینل نے ارسوی کی گرفتاری کی تصدیق کی، جن کا شمار ترکیہ کی معروف اور مقبول میڈیا شخصیات میں ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ایک رہنما نے بھی تبصرہ کیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ شامل طیار نے کہا کہ ارسوی کی پیشہ ورانہ زندگی میں یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا "ارسوی کا ستارہ کم عمری میں چمکا، اس نے ملک اور سیاست میں خاص دوستیاں قائم کیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ شہرت اور دولت کے جادو سے متاثر تھا، لیکن اس نے ان سب کو حیران کر دیا جو اس پر یقین رکھتے تھے۔"
واضح رہے کہ چند دن قبل ترکیہ میں تین مشہور خواتین اینکرز، ایلا رميسہ جیپجی، میلتم آجیت اور ہاندی صاری اولو کو بھی ایک "منشیات آپریشن" کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سے عدالت میں بیان لیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی ٹیسٹ کے لیے انہیں انسٹی ٹیوٹ آف فارنزک (ATK) بھیجا گیا۔
-
ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی، ٹرمپ مسئلہ حل کرنے پر مائل
امریکہ اور ترکیہ کے صدور کے درمیان قریبی تعلقات کے باعث اب دونوں مل کر ایف 35 ...
بين الاقوامى -
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن کا فلپائن میں زیر علاج اپنے والد سے رابطہ ہے: ترجمان
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کے ساتھ ...
مشرق وسطی -
ایک معروف ہلکی غذا جو یادداشت کو بہتر بناتی اور دماغ کی فعالیت کو بڑھاتی ہے
16 ہفتوں میں… 60 عدد مونگ پھلی (چھلکے سمیت) مجموعی دماغی خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ...
ایڈیٹر کی پسند