ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روب راینر اور اہلیہ مبینہ طور پر بیٹے کے ہاتھوں قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی ہدایتکار اور اداکار روب راینر اور ان کی اہلیہ پروڈیوسر مشیل سنگر راینر کو لاس اینجلس کے علاقے برینٹوود میں واقع ان کے گھر کے اندر مردہ پایا گیاہے۔ یہ ہولناک واقعہ ان کے بیٹے نک راینر کی جانب سے پیش آنے والی مبینہ کارروائی کے نتیجے میں پیش آیا۔

"جریدے پیپل" کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے اتوار 14 دسمبر کی سہ پہر ساڑھے تین بجے ایک ہنگامی طبی اطلاع پر کارروائی کی۔ جب ٹیمیں گھر پہنچیں تو 78 سالہ روب راینر اور 68 سالہ مشیل سنگر راینر چاقو کے وار سے جان کی بازی ہار چکے تھے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ڈکیتی اور قتل کے شعبے نے ممکنہ قتل کے مقدمے کی تفتیش سنبھال لی ہے۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ بیٹے نک راینر سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی۔

اچانک صدمہ

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ مشیل اور روب راینر کی المناک رحلت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس اچانک صدمے نے ہمیں توڑ کر رکھ دیا ہے اور ہم اس نہایت مشکل وقت میں نجی زندگی کے احترام کی اپیل کرتے ہیں۔

ہالی ووڈ کا نمایاں نام

روب راینر ہالی ووڈ کے نمایاں ترین ہدایتکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے سنہ 1984ء میں This Is Spinal Tap سے لے کر Stand by Me سنہ 1986ء The Princess Bride سنہ 1987ء When Harry Met Sally سنہ 1989ء Misery سنہ 1990ء اور A Few Good Men سنہ 1992ء جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنا کر گہرا اثر چھوڑا۔

انہوں نے پہلی بار ٹیلی وژن سیریز All in the Family میں مائیک کے کردار سے وسیع شہرت حاصل کی۔

ذاتی زندگی

روب راینر سنہ 1947ء میں نیویارک میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف کامیڈین کارل راینر اور اداکارہ و گلوکارہ ایسٹل لیبوست کے بیٹے تھے۔

روب راینر کی ملاقات مشیل سے فلم When Harry Met Sally کی ہدایتکاری کے دوران ہوئی۔ دونوں نے سنہ 1989ء میں شادی کی اور ان کے تین بچے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں