پیرس: سابق یمنی صدر کے دو بیٹوں کو مبینہ کرپشن میں عدالتی کارروائی کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

فرانس کی عدالت میں یمن کے سابق صدر کے دو بیٹوں کو مبینہ غبن کے سلسلے میں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔

یمن کے مرحوم سابق صدر عبداللہ صالح کے بیٹوں کو سرکاری فنڈز میں گھپلہ کرنے اور پیرس میں فلیٹ خریدنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ بات فرانس کے پراسیکیوٹرز نے پیر کے روز بتائی۔

سابق صدر کے بیٹے احمد علی صالح اور دوسرے بیٹے خالد صالح ستمبر 2026 سے عدالت میں اس سلسلے میں باضابطہ طور پر مقدمے کا سامنا کریں گے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ابھی کیس کی ابتدائی تیاری جاری ہے۔

خیال رہے 2012 میں ملک میں بڑھی ہوئی غربت اور کرپشن کے خلاف عوامی سطح پر شدید مظاہرے شروع ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہٹنا پڑا جو اس سے قبل تین دہائیوں تک یمن کے سربراہ رہ چکے تھے۔

یمنی باغیوں نے 2014 میں یمنی دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا اور 2017 میں سابق صدر ہلاک ہو گئے۔

فرانس کے پراسیکیوٹرز کے مطابق مالی معاملات میں جرائم سے متعلق ان مقدمات کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں اور مبینہ طور پر یہ غلط ٹرانزیکشنز اور فنڈز کی منتقلی جنیوا اور پیرس کے درمیان ہوئی ہے۔

اس کی ابتدائی نشاندہی سوئٹزر لینڈ کے حکام کی طرف سے کی گئی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق احمد علی صالح نے ایک ریئل ایسٹیٹ کمپنی کے ذریعے کم از کم دو فلیٹ خریدے جن کی مالیت کروڑوں یورو بنتی ہے اور یہ پیرس کے اہم علاقے میں ہیں۔

علاوہ ازیں سابق صدر کے بڑے بیٹے نے 30 ملین یورو صنعاء سے حاصل کیے اور فرانس کے ایک بنک اکاؤنٹ میں اپنے نام سے رکھے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ رقم کب منتقل کی گئی۔

احمد علی صالح پر 2015 میں امریکہ اور اقوام متحدہ نے پابندیاں لگا دی تھیں کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

ان کی وکیل کلارا گیرارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے مؤکلین نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو غیر ضروری زمرے میں آتا ہو۔

یاد رہے یمن جزیرہ نمائے عرب کی طویل عرصے سے انتہائی غریب قوم ہے۔ جس کی نصف سے زیادہ آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق خط افلاس سے نیچے اتنی بڑی آبادی 2011 سے گزر بسر کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں