ایران نے نئے اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے روس کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، جبکہ ماسکو نے تہران کے ساتھ بیس سالہ شراکت داری کے معاہدے کو سراہا ہے۔
ایرانی اور روسی مذاکرات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ اس امر پر مشاورت کی ضرورت پر زور دیا کہ ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی تکرار کو کیسے روکا جائے۔ عراقچی نے کہا کہ تہران اور ماسکو تقریباً تمام بین الاقوامی ایجنڈے پر مشترکہ نقطہ نظر اور سوچ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک عالمی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کی شب ایران کے خلاف ایک فوجی کارروائی کی، جس کے جواب میں تہران نے جوابی حملے کیے۔ بعد ازاں 22 جون کو امریکی فضائیہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ 23 جون کی شام ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملہ کیا۔
اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، اور یہ جنگ بندی 24 جون سے نافذ العمل ہو گئی۔
دوسری جانب سرگئی لاؤروف نے بتایا کہ روس اور ایران کے درمیان جامع شراکت داری کا معاہدہ تمام شعبوں میں رہنما اصول طے کرتا ہے اور اس کی مدت بیس برس پر محیط ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں لاؤروف نے کہا کہ رواں برس دونوں ممالک کے تعلقات میں سب سے اہم اور نمایاں واقعہ جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط اور اس کا نافذ ہونا ہے ... جو تعاون کی خصوصی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے اور ترجیحی شعبوں میں آئندہ بیس سال کے لیے رہنما اصول متعین کرتا ہے۔
لاؤروف نے مزید بتایا کہ چند روز قبل روسی صدر ولادی میر پوتین اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس اہم دستاویز کے مقاصد پر گفتگو کی تھی۔ ان کے مطابق آج یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ان معاملات کے حل میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
لاؤروف نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ فلسطین کی صورت حال اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات کریں گے، تاکہ ان مسائل پر باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط اور بہتر بنایا جا سکے، جن میں یقیناً ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق صورتحال بھی شامل ہے۔
-
ٹرمپ کی واپسی،غزہ میں جنگ بندی، ایران پر حملوں سمیت سنہ 2025ء کے آٹھ نمایاں عالمی واقعات
جیسے ہی ہم ایک سال کو الوداع کہنے اور نئے سال کے استقبال کے قریب پہنچتے ہیں دنیا ...
بين الاقوامى -
ایران کو جوہری پروگرام شروع کرنے نہیں دیں گے: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سربراہ کا اعلان
اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے سربراہ نے منگل کے روز یہ سخت بیان جاری کیا ہے کہ ان ...
بين الاقوامى -
ایران نے زیرِ حراست نوبل انعام یافتہ کے آزادانہ طبی معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
نرگس محمدی کے اہلِ خانہ پریشان
مشرق وسطی