اٹلی : حماس کے لیے 'فنڈ ریزنگ' کے شبہ میں گرفتار یوں کی تعداد نو ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اٹلی کے پراسیکیوٹروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ حماس کے لیے فنڈ ریزنگ کے شبہے میں گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد اب تک 9 ہو گئی ہے۔

اٹلی کی سیکیورٹی فورسز نے یہ گرفتاریاں انسداد مافیا اور انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر کی ہیں۔ کیونکہ سیکیورٹی فورسز کو شبہ ہوا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے کی جانے والی فنڈ ریزنگ حماس کو بھی مل رہی ہے۔

اٹلی جہاں کا سسلین مافیا دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے ، اس میں مافیاز کا چیلنج آج بھی موجود ہے اس لیے انسداد مافیا کی بھی ایک باضابطہ فورس قائم ہے جو اٹلی کے مافیاز سے نمٹنے کی خاص تربیت و مہارت رکھتی ہے۔

اب فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کرنے والی خیراتی این جی اوز کو بھی ان انسداد مافیا اور انسداد دہشت گردی کی فورسز کا سامنا کرنا ہوگا۔
جن این جیوز کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے بارے یہ شبہ ہے کہ ان کے فنڈز سے حماس کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔ یورپی یونین نے حماس کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اس لیے اسے فنڈنگ کی کوئی صورت برداشت نہیں ہو سکتی۔

اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں پراسکیوٹرز نے ان مشتبہ گرفتاریوں کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ان این جی اوز سے وابستہ ہیں جن این جی اوز نے پچھلے دو برسوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے سات ملین یورو جمع کیے ہیں۔

اٹلی کی پولیس نے ان کے پاس جمع شدہ فنڈز کو قبضے میں لے لیا ہے اور آٹھ ملین سے زائد کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔ یہ سارے فنڈز انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کی مدد کے لیے جمع کیے جا رہے تھے۔ ان معاملات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر اععظم اٹلی جارجیا میلونی نے سیکیورٹی اداروں کو یہ گرفتاریاں کرنے پر سراہا ہے۔ یاد رہے انتہائی دائیں بازو کی حامی میلونی اسرائیلی اتحادیوں میں نمایاں سمجھی جاتی ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے اداروں کو نام نہاد خیراتی ادارے قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ابھی اس پیش رفت کے بارے میں کچھ تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یاد رہے اسرائیل کی غزہ جنگ میں اب تک 71000 سے زائد فلسطینی جنگ بندی کے باوجود مارے جا چکے ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود بھی اٹلی کی قیادت نیتن یاہو کی مداح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں