اسرائیل کے لیے ایف-15 طیارے: پینٹاگون کا 8.6 بلین ڈالر کے بوئنگ معاہدے کا اعلان

معاہدے کا کام 31 دسمبر 2035 تک مکمل ہونے کی امید ہے: پینٹاگون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد پینٹاگون نے پیر کو کہا کہ ایف-15 کے اسرائیل پروگرام کے لیے بوئنگ کو 8.6 بلین ڈالر کا معاہدہ دیا گیا تھا۔

پینٹاگون نے کہا، "یہ معاہدہ اسرائیلی فضائیہ کو 25 نئے ایف-15 اے آئی طیاروں کے ڈیزائن، انٹیگریشن، آلات کاری، آزمائش، تیاری اور ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اس میں اضافی 25 طیاروں کا آپشن بھی ہے۔"

پینٹاگون نے کہا کہ اس معاہدے میں اسرائیل کو غیر ملکی فوجی سامان کی فروخت شامل ہے۔ امریکہ طویل عرصے سے اپنے شرقِ اوسط کے قریبی اتحادی کو اسلحے کا سب سے بڑا فراہم کنندہ رہا ہے۔

فلسطین کے حامی اور امریکہ کے طول و عرض میں جنگ مخالف مظاہرین نے غزہ پر تباہ کن حملے کی وجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کے لیے واشنگٹن کی فوجی حمایت ختم کر دی جائے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں یہ مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کا کام سینٹ لوئس میں ہو گا اور 31 دسمبر 2035 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں