یمن: حضرموت کی واپسی، گورنر نے انتظامی فرائض کا آغاز کر دیا

المہرہ میں عبوری کونسل کی اکثر افواج سے بھاری اسلحہ وصول کرنے کا آغاز کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

گورنر حضرموت سالم الخنبشی نے اتوار کو صوبے کی واپسی اور سیئون سے صوبائی انتظامیہ کے فرائض شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل الخنبشی نے اعلان کیا تھا کہ "ہوم لینڈ شیلڈ" افواج نے مکلا کے ریان ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ شیلڈ افواج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر فہد بامؤمن اور ان کی افواج نے ریان ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریان ایئرپورٹ کے محور پر مزاحمت کرنے والے گروہوں سے نمٹ کر انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔

"ہوم لینڈ شیلڈ" افواج اتوار کو مکلا شہر، ریان ایئرپورٹ اور ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں ۔ انہوں نے المہرہ میں عبوری کونسل کی اکثر افواج سے بھاری اسلحہ وصول کرنے کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ ہفتہ کے روز حضرموت کے دوسرے ملٹری ریجن نے مکلا شہر، اس کے مضافات اور تمام فوجی و شہری تنصیبات کو محفوظ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسرے ملٹری ریجن کے میڈیا سینٹر نے ’’ حضرمی ایلیٹ فورسز‘‘ ، ’’ حضرموت پروٹیکشن فورسز ‘‘ اور ’’ ہوم لینڈ شیلڈ ‘‘ افواج کی جانب سے فوجی اور شہری تنصیبات کو محفوظ بنانے کی تصدیق کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے فوجی کیمپوں کے قریب نہ جائیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

’’العربیہ‘‘ اور ’’ الحدث ‘‘ کے فیلڈ ذرائع نے بتایا کہ ہوم لینڈ شیلڈ افواج نے سیئون سمیت وادی حضرموت کے شہروں اور وہاں کی اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کا عمل مکمل کر لیا ہے اور اب وہ سطح مرتفع کے علاقے اور سیئون و مکلا کو ملانے والی سڑک پر عبوری کونسل کی حامی افواج کے بقیہ ٹھکانوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

وادی اور صحرائے حضرموت میں عبوری کونسل کے سربراہ محمد الزبیدی اور جنوبی شہر سیئون میں نام نہاد نیشنل اسمبلی کے سربراہ علی الکثیری نے ادواس کیمپ کے قریب عبوری کونسل کی افواج کے ساتھ پناہ لے رکھی تھی۔ وہ ہوم لینڈ شیلڈ افواج کے محاصرے اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیے جانے سے قبل ہی فرار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ہوم لینڈ شیلڈ افواج نے ان کا بھاری اسلحہ اور سامان ضبط کیا اور انہیں حضرموت سے مکلا- الشحر روڈ کے ذریعے عدن جانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا۔ ہوم لینڈ شیلڈ افواج نے عبوری کونسل سے وابستہ افواج کو عقل سے کام لینے، عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور خود کو خطرے میں نہ ڈالنے کی دعوت دی ہے۔

ہوم لینڈ شیلڈ افواج نے صوبہ المہرہ پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسے محفوظ بنانے کی بھی تصدیق کردی ہے۔ افواج نے کہا کہ انہوں نے الغیضہ اور نشطون کی بندرگاہوں، صدارتی محل اور المہرہ کی سینٹرل جیل کو محفوظ بنا لیا ہے۔ وہ المہرہ کے داخلی اور خارجی راستوں کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں