اسرائیلی اٹارنی جنرل نیتن یاہو کی معافی ختم کرانے کےدرپے ...آئندہ اعلان کا ارادہ ظاہرکردیا
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹارنی جنرل گیلی بہاراف ميارا یہ اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہین کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے صدر آئزک ہرزوگ کو دی گئی معافی کی درخواست قانونی نہیں ہے۔
اسرائیلی ٹی وی "چینل 7" کے مطابق ميارا کو اس بات پر شبہ ہے کہ نیتن یاہو کی درخواست "قانون اور عدالتی سابقہ فیصلوں کے مطابق نہیں"۔
اٹارنی جنرل کے مطابق شبہ اس بنیاد پر ہے کہ درخواست وزارت انصاف کی معافی کے محکمہ میں وقت پر جمع نہیں کی گئی۔
نیتن یاہو نے یہ درخواست گذشتہ نومبر میں اپنے وکیل عامیت حداد کے ذریعے صدر ہرزوگ کے دفتر میں جمع کروائی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کسی قسم کا پچھتاوا یا معافی ظاہر نہیں کریں گے اور وہ الزامات میں شامل افعال کی ذمے داری قبول نہیں کریں گے۔ ان میں کرپشن، دھوکا دہی، اعتماد خیانت اور رشوت شامل ہیں۔
بعد ازاں درخواست کو قانونی آراء جمع کرنے کے لیے وزارت انصاف کے معافی کے محکمہ کو بھیجا گیا، جو بالآخر سفارش کرے گا کہ آگے کیا کارروائی کی جائے۔
-
"دھمکی قبول نہیں کی جائے گی" ایرانی فوج کی ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاھو کو تنبیہ
ایرانی فوج کے کمانڈر امیر حاتمی نے واضح کیا کہ تہران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل:انتہا پسندمراعات یافتہ یہودی لڑکےکی بس تلےہلاکت،یاہوکی پرتشدد واقات روکنےکی اپیل
اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے نوعمر آرتھو ڈوکس یہودی کے اسرائیلی بس کے نیچے ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کی فضائی یونٹ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا ہے: اسرائیل
ہدف بننے والا شخص خطے میں حزب اللہ کے فوجی بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر کام کر رہا ...
مشرق وسطی