موسمیاتی تبدیلی :یورپ میں 2100 تک موسم گرما کے دنوں میں 42 دن کا اضافہ متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک حالیہ مطالعے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی جس کی بنیادی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، یورپ میں موسم گرما کو 2100 تک تقریباً 42 دن تک طویل کر سکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ وقت میں ''عرضی درجہ حرارت کا فرق '' (Latitudinal Temperature Gradient, LTG) یعنی شمالی قطب اور خط استوا کے درمیان درجہ حرارت کا فرق کم ہو رہا ہے۔

سائٹ Space کے مطابق جو Nature Communications جرنل سے ماخوذ ہے، زیادہ عرضی درجہ حرارت کا فرق ہوا کے نمونوں کو اٹلانٹک اوشین (Atlantic Ocean)کے ذریعے حرکت دینے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں یورپ میں درجہ حرارت میں موسمی تغیرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جب یہ عرضی درجہ حرارت کا فرق کم ہوگا، تو یورپ میں موسم گرما کے نمونے اور گرمی کی لہر طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔

زمین کے موسمی نظام کی ایک متواتر خصوصیت

ڈاکٹر لورا بویال جو اس مطالعے کی محقق ہیں،اس نے بیان میں کہا:ہمارے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یہ صرف ایک موجودہ رجحان نہیں، بلکہ یہ زمین کے موسمی نظام کی ایک متواتر خصوصیت ہے۔ مگر جو اب مختلف ہے ،وہ تبدیلی کی رفتار وجہ اور شدت ہے۔یورپ میں زمین کی موسمی تاریخ کو سمجھنے کے لیے محققین نے جھیلوں کے تہہ دار مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔ یہ مٹی کے باریک ذرات پانی یا ہوا کے ذریعے تہہ دار ہو کر جمع ہوتے ہیں اور موسم سرما و گرما کا ایک واضح ٹائم لائن فراہم کرتے ہیں جو تقریباً 10000 سال پر محیط ہے۔ تقریباً 6000 سال قبل زمین کے درجہ حرارت میں قدرتی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یورپی موسم گرما تقریباً آٹھ ماہ طویل ہوتا تھا۔

42 اضافی دن

اب شمالی قطب میں درجہ حرارت کی رفتار عالمی اوسط کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے، جس کی جزوی وجہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراجات ہیں۔ زمین کے درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی کے بدلے، یورپ میں موسم گرما تقریباً چھ دن طویل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح موجودہ موسمی پیش گوئیوں کے مطابق یورپ 2100 تک موسم گرما کے 42 اضافی دن دیکھے گا۔

ڈاکٹر سیلیا مارٹن-بوئرٹاس جو لندن کی رویئل ہالوے یونیورسٹی کی سینئر محقق ہیں۔ وہ کہتی ہیں:ہزاروں سال کے درجہ حرارت کے رجحانات مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کی درست پیش گوئی کرنے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یورپ کا موسم عالمی موسمیاتی حرکیات سے کس قدر جڑا ہوا ہے اور ماضی کو سمجھ کر کس طرح زمین کے تیزی سے بدلتے ماحول کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں