امریکہ نے داعش کے زیر حراست جنگجوؤں کو عراق منتقل کرنا شروع کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی فوج نے ایک نئی کوشش کے تحت شام سے داعش کے دہشت گردوں کو اب عراق میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان داعشی دہشت گردوں کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ امریکی پینٹاگون نے بدھ کے روز داعشی افرادی قوت کی منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک کم ازکم 150 داعشی جنگجو شام سے عراق میں بھیجے جا چکے ہیں۔ جبکہ مزید 7000 جنگجوؤں کوعراق میں بھیجنے کا کام ابھی باقی ہے۔

یہ امریکی اقدام شام میں حالیہ دنوں میں شامی فوج اور کرد دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد کیا گیا ہے۔ کرد دہشت گردوں نے 'ایس ڈی ایف' کے نام سے ایک باقاعدہ فوج بنا رکھی ہے۔

ان کرد جنگجوؤں سے ترکیہ کو بھی مسئلہ رہا ہے اور ترکیہ انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ تاہم امریکہ ان کردوں کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔ شامی حکومت نے چند روز پہلے ان کردوں کی 'ایس ڈی ایف' کے ساتھ جنگ بندی کر لی ہے۔

پینٹاگون نے داعش جنگجوؤں کے بارے میں اس تازہ اقدام کے حوالے سے کہا ہے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں