صوبہ سندھ میں سڑک حادثے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے

حادثہ جامشورو-ٹھٹھہ روڈ پر ہوا، دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ بہت کم تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں ایک گاڑی اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے ہفتے کے روز بتایا۔

ایدھی ریسکیو سروس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے جامشورو-ٹھٹھہ روڈ پر کوٹری سائٹ ایریا کے قریب پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور چار خواتین شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ حادثے میں دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شاہ کے دفتر نے کہا، "وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے سڑک کے حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔"

ایسے حادثات بالخصوص پاکستان کے جنوبی علاقوں میں عام ہیں جہاں غیر منقسم سڑکیں مختلف شہروں کو باہم ملاتی ہیں جبکہ مقامی ڈرائیور عموماً ہائی ویز کے ٹریفک قوانین اور حدِ رفتار کی پاسداری سے گریز کرتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے پنجاب اور بلوچستان صوبوں میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے، حکام اور سرکاری میڈیا نے اطلاع دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں