امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی بحریہ اور سعودی عرب کی رائل نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں مکمل ہوگئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد باہمی استحکام اور دفاعی تعلقات کو مضبوط تر کرنا تھا۔

سینٹ کام میں نیول فورسز کی کمانڈ کا کہنا ہے یہ مشقیں 'انڈیگو ڈیفینڈر' کے نام سے ہوئیں اور یہ سالانہ سرگرمی کا حصہ تھی۔ جسے دونوں ملکوں کی افراج نے مکمل کیا۔

کیپٹین کیلے جونز نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہم نے ایک دوسری کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مجموعی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ تاکہ خطے کے استحکام میں تعاون کیا جا سکے۔

ان مشقوں میں 50 امریکی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مشقوں کو دیکھنے کے لیے امریکی قونصل جنرل رفیق منصور بھی آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں