یوکرینی کھلاڑی ولاسلاو ہیراسکیویچ کو جمعرات کے روز میلان - کورٹینا اولمپکس میں اسکیلیٹن ریسنگ کے مقابلوں سے اس وقت باہر کر دیا گیا جب انہوں نے اپنے ملک کی روس کے ساتھ جاری جنگ کے متاثرین کی تصاویر والے ہیلمٹ پہننے سے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا۔
یوکرینی اولمپک کمیٹی کے ترجمان نے ان کے اخراج کی تصدیق کی، جبکہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) نے ایک بیان میں کہا کہ ہیراسکیویچ کو کھلاڑیوں کے اظہارِ رائے سے متعلق آئی او سی کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ آئی او سی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور متعدد بات چیت کے باوجود، جن میں کمیٹی کی سربراہ کرسٹی کوونٹری کے ساتھ آخری ملاقات بھی شامل ہے، کھلاڑی کسی قسم کی رعایت دینے پر تیار نہیں ہوا۔
دوسری جانب، ہیراسکیویچ نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے ہیلمٹ کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ "یہ ہماری عزتِ نفس کی قیمت ہے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئی او سی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتے تھے، بلکہ کمیٹی نے قواعد کی امتیازی تشریح کر کے اسے خود پیدا کیا ہے۔ انہوں نے اس پابندی کو ختم کرنے اور گذشتہ دنوں ان پر ڈالے گئے دباؤ پر معذرت کا مطالبہ بھی کیا۔
یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے بھی کھلاڑی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیلمٹ پر ان یوکرینی کھلاڑیوں کی تصاویر ہیں جو روس کے ہاتھوں مارے گئے، جن میں دمیتری شاربار اور 19 سالہ بیاتھلون کھلاڑی ایفہین ماليشيف شامل ہیں۔
ہیراسکیویچ، جو افتتاحی تقریب میں یوکرین کے علمبردار تھے، تمغے کی بڑی امیدوں میں سے ایک تھے کیونکہ وہ حالیہ عالمی چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔ واضح رہے کہ روس پر اولمپک مقابلوں میں شرکت کی پابندی ہے اور اس کے چند کھلاڑی صرف غیر جانب دار حیثیت میں شریک ہیں۔
-
روسی نژاد صحافی کو ’روابط‘ پر نیتن یاہو کی امریکہ جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا
مذکورہ صحافی اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی ایجنسی میں کام کر چکے ہیں
بين الاقوامى -
2023 کے بعد روسی فوج میں 1400 سے زائد افریقی شامل کیے گئے:رپورٹ
یوکرین جنگ کے سائے میں روس کی افرادی قوت بڑھانے کی کوششوں سے متعلق ایک چونکا دینے ...
بين الاقوامى -
یوکرین جنگ میں 'چارے' کے طور پر انسانوں کا استعمال، کینیا کی طرف سے مذمت
کینیا کے شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر جنگ میں جھونک دیا گیا
بين الاقوامى