دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یونان میں امریکی اڈے پر پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی وسیع فوجی نقل و حرکت میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دنیا کا سب سے بڑا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "جیرڈ آر فورڈ" یونان کے جزیرے کریٹ میں خلیج سودا کے مقام پر قائم امریکی بحری اڈے پر پہنچ گیا ہے۔ یہ جہاز مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی وسیع فوجی تعیناتی کا حصہ بننے کے لیے اپنے سفر پر گامزن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے گذشتہ برس ایران پر حملوں کا حکم دیا تھا تہران کو ایک بار پھر دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر اس نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے نیا معاہدہ نہ کیا تو اس کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی جائے گی۔ مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران کے اس پروگرام کا مقصد جوہری ہتھیار تیار کرنا ہے۔

’اے ایف پی‘کے نامہ نگار کے مطابق یہ طیارہ بردار جہاز پیر کے روز یونانی جزیرے پر پہنچا۔

یونانی وزارت دفاع نے جہاز کی آمد پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، جبکہ ایتھنز میں موجود امریکی سفارت خانے نے بھی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے رد عمل کی فوری درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

خلیج سودا میں قائم امریکی بحری معاونت کی تنصیب میں تقریباً ایک ہزار افراد مقیم ہیں، جن میں فعال سروس پر مامور فوجی، امریکی سویلین ملازمین، مقامی عملہ، کنٹریکٹرز اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

واشنگٹن نے اس وقت مشرق وسطیٰ میں 12 سے زائد بحری جہاز تعینات کر رکھے ہیں، جن میں طیارہ بردار بحری جہاز "ابراہام لنکن"، نو ڈسٹرائر بحری جہاز اور تین ساحلی جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔

یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے کہ خطے میں بیک وقت دو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہوں، کیونکہ ان میں سے ہر ایک جہاز پر درجنوں جنگی طیارے اور ہزاروں بحری اہلکار موجود ہوتے ہیں۔

اسی تناظر میں اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے ایک ہفتے کے دوران یورپ اور مشرق وسطیٰ کے اڈوں پر 150 طیارے روانہ کیے ہیں۔ اخبار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے اپنے "سینٹری" طیاروں کے بیڑے کا ایک تہائی حصہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیا ہے، جبکہ یونان کے جزیرے کریٹ پر کم از کم 10 "ایف 35" لڑاکا طیارے بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں