لبنان مین قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سےلبنان میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران امریکہ جنگی ماحول کی وجہ سے لبنان سے بھی نکل جائیں۔ تاہم اس ہدایت سے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ اپنے شہریوں کو نکالنے کا مقصد محض حزب اللہ کے حملوں سے بچانا ہے یا اسرائیل اور امریکہ بھی لبنان میں ایرانی حامیوں پر بمباری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا مقصود ہے۔
بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یہ ہدایت ایران کے خلاف امریکہ اوراسرائیل کی مشترکہ جنگ شروع ہونے کے بعد کی ہے۔ خود امریکی سفارت خانے کے اضافی عملے کو لبنان سے نکل جانے کی ہدایت چند روز پہلے دے دی گئی تھی۔
ہفتے کے روز دی گئی ہدایت میں عام امریکی شہری بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔ انہیں فی الحال دوبارہ لبنان کی طرف سفر کرنے سے بھی منع کا گیا ہے۔
سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ابھی جبکہ کمرشل فلائٹس کی سہولت لبنان سے نکلنے کے لیے موجود ہے تو وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔