فرانس کا چین کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں پر اتفاق
فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیرٹ نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے فون پر کیے جانے والے تبادلہ خیال میں اتفاق کیا ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کرے گا۔
فون پر دونوں وزرائے خارجہ نے تنازعے کے سیاسی حل کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ ایک ایسا حل جو اجتماعی سلامتی کی ضمانت دے اورایرانی عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا۔ یہ بات وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت کے بعد جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیرٹ نے زور دیا کہ ایرانی رجیم کو جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے پڑوسی ملکوں پر کیے گئے بلاجواز حملوں سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرا دادوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔
نیز عالمی برادری کی بات اپنے بیلسٹک میزائلوں اور مسلح ملیشیاؤں کے بارے میں ماننے کو تیار نہیں ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کا حصہ نہیں ہے نہ ہی فرانس اس حملے سے قبل از وقت آگاہ تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ملکوں کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی اداروں کو موقع دیں کہ تنازعات اداروں کی سطح پر طے ہونے چاہیے اور اگر سمجھیں کہ معاملے حل کرنے کے لیے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت ہو وہاں طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کریں۔
فون پر چین اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں باہم اس سلسلے میں رابطے میں رہتے ہوئے بات چیت جاری رکھیں گے۔
-
چین کا ایران کی خودمختاری کے لیے دفاع کی حمایت کا اعلان ، قیام امن پر زور
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے ایران کے حق دفاع ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ حکام: اسرائیل کے منصوبوں کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ میں داخل ہوا
امریکہ حملے جاری رکھنے کے لیے پرعزم، اگلا مرحلہ زیادہ سخت ہو گا
بين الاقوامى -
ایران کی تیسری بڑی اقلیت ... نیتن یاہو کا نظام الٹنے کے لیے کردوں پر بھروسا
عراق کے علاقے کردستان میں ایرانی مخالف کرد گروپ کے کیمپ پر ایرانی ڈرون حملوں کے ...
مشرق وسطی