امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے التواء کا شکار ہونے والے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماہ مئی کی 14 اور 15 تاریخ کو چین کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کے اس اہم دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔ صدر ٹرمپ کو اپنا یہ دورہ ایران کے خلاف اپنی جنگ کی وجہ سے ری شیڈول کرنا پڑا ہے۔ صدر ٹرمپ کا خیال تھا کہ ایران کے خلاف جنگ چند دنوں تک محدود رہے گی اور وہ اس جنگ کی کامیابی کے بعد چین جائیں گے مگر ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوگئی۔ یاد رہے ایران اور چین باہم اتحادی ہیں۔
2024 میں ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ بدھ کے روز ٹرمپ نے اپنے مجوزہ دورے کے بارے میں کہا ان کے اس دورہ چین کے جواب میں چین کے صدر شی بھی اسی سال کے اواخر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور صدر ٹرمپ ان کی میزبانی کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ 'ٹروتھ سوشل' پر لکھا ہے کہ ان کے نمائندے اس سلسلے میں تیاری کر رہے ہیں۔ جبکہ میں صدر شی کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے امکانی طور پر اس دورے کو یادگار قرار دیا۔
خیال رہے یہ دورہ اس سے قبل اگلے ہفتے میں شیڈول تھا۔ مگر اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف لڑی جانے والی اہم امریکی جنگ توقع سے زیادہ طویل ہوگئی۔