لبنان میں 'بفر زون' کو وسعت دے رہے ہیں : نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ 'اسرائیل لبنان کے اندر 'بفر زون' کو وسیع کر رہا ہے۔' تاکہ لبنان سے اسرائیل کی طرف حملوں کا امکانی خطرہ کم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو کے بقول یہ 'بفر زون' جنوبی لبنان میں قائم کی جارہی ہے۔ جیسا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی جنگی مہم کو تیز کر رکھا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر خزانہ اور وزیر دفاع اسی طرح کے بیانات دے چکے ہیں کہ اسرائیل خود کو دریائے لیطانی کے پار تک وسعت دے گا۔

یاد رہے اسرائیل نے ایک عرصے سے لبنانی حکومت سے بھی کہہ رکھا ہے کہ دریائے لیطانی سے جڑے علاقے میں موجود حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے۔ اس پر لبنانی فوج عمل کی کوشش میں بھی رہی ہے۔ اب اسرائیل نے اس علاقے کو قابو کرنے کی حکمت عملی ظاہر کر دی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا 'ہم حقیقی معنوں میں ایک سیکیورٹی زون بنانا چاہتے ہیں تاکہ اسرائیل کی شمالی سرحد کی طرف سے اسرائیل میں دخل اندازی کو روکا جاسکے۔ نیتن یاہو کے بقول ہم بفر زون کو پھیلا رہے ہیں۔ تاکہ لبنان کی طرف سے اینٹی ٹینک میزائل حملے روکے جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں