ایران : پاکستان کے 20 سے زائد تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے پاکستان کے 20 سے زائد جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ اقدام خطے میں استحکام لانے اور کشیدگی سے خطے کو نجات دلانے میں مدد دے گا۔
ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کا یہ اعلان اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ ایران مخالف جنگ کے دوران ایرانی آئل تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں بروئے کار ہے۔آبنائے ہرمز سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تیل کا 20 فیصد حصہ گزرتا ہے۔ جبکہ ایل این جی کا بھی ایک بڑا حصہ اسی آبی گزرگاہ کی مرہون منت ہے ۔اسی آبنائے ہرمز سے کھادوں کی ترسیل دنیا کے کئی ملکوں کو کی جاتی ہے مگر جب سے ایران نے آبنائے ہرمز کو اپنے دشمن ملکوں کے لیے بند کیا ہے اس سے تیل کی ترسیل بہت کم ہوکر رہ گئی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر لکھا کہ میں یہ بات خوشی سے شیئر کر رہا ہوں کہ ایرانی حکومت نے تیل لانے والے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مثبت اعلان ہے جو امن کوششوں کے سلسلے میں ایک بامعنی اور مضبوط اقدام ہے جو ہماری درست سمت میں ہونے والی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔اسحاق ڈار نے اس امر پر زور دیا کہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیےسفارتی کوششوں اور بات چیت کی ضرورت ہے ہے۔
یاد رہے پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ خطے میں کشیدگی پرامن طریقے سے ختم کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ پاکستان ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالث کے طورپر کردار ادا کر رہاہے۔
-
تیل بردار بحری جہاز: پاکستان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی راہ ہموار کی
چند روز قبل جنگ ختم کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی فریقین کے درمیان ثالث کے طور پر ...
پاكستان -
پاکستان : ایران کے لیے برآمدی قوانین اور قواعد میں نرمی، وسطی ایشیا تک ٹرانزٹ روٹ کھول دیا
حکومت پاکستان نے جنگ زدہ ایران کے لیے برآمدی قوانین کو نرم کر دیا ہے تاکہ خوراک، ...
پاكستان -
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بارے میں پاکستانی وزیر خارجہ کی پوسٹ دوبارہ شیئر کر دی
اتوار کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک پوسٹ ...
بين الاقوامى