اسرائیل نے جنوبی لبنان کو ملک کے باقی حصوں سے ملانے والا آخری پل بھی تباہ کر دیا
اسرائیلی فوج نے 2 مارچ سے اب تک دریائے لیطانی پر واقع 4 اہم پلوں کو یکے بعد دیگرے تباہ کر دیا
لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج جمعرات کے روز دو اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کا ایک اہم پل تباہ ہو گیا ہے، جو دریائے لیطانی کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو ملانے والا آخری راستہ تھا۔
ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ "دشمن کے جنگی طیاروں نے القاسمیہ پل کو نشانہ بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو حملے کیے، یہ وہ آخری راستہ تھا جو صور کے علاقے کو صیدا شہر سے ملاتا تھا، جس کے نتیجے میں یہ پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے"۔
دوسری جانب ایک اعلیٰ لبنانی سکیورٹی اہل کار نے "روئٹرز" کو بتایا کہ اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان کو ملک کے باقی حصوں سے ملانے والے آخری پل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی اہل کار نے مزید کہا کہ ان فضائی حملوں نے پل کو اس طرح نیست و نابود کر دیا ہے کہ اب اس کی مرمت کا کوئی امکان نہیں رہا۔
اسرائیلی فوج 2 مارچ سے اب تک دریائے لیطانی پر واقع 4 اہم پلوں کو یکے بعد دیگرے تباہ کر چکی ہے، جو جنوبی لبنان کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔
دوسری جانب لبنانی میڈیا ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں راہبات کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ جنوبی لبنان ہی کے علاقے الواسطہ میں ایک باغ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کو وسعت دینے کا حکم
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کو وسیع ...
مشرق وسطی -
اسرائیل اور لبنان کے درمیان بات چیت آج ہو گی : ٹرمپ
لبنانی سرکاری ذریعے نے "فرانس پریس" کو بتایا کہ "ہمارے پاس اسرائیلی فریق کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
لبنان میں جنگ بندی ایران میں جنگ بندی جتنی اہم ہے : قالیباف
پاکستانی وفد واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کا امکان پیش کیے ...
مشرق وسطی