امریکہ: فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک شہری نے ٹیکساس میں گولی مار کر پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کی طرف سے یہ بات منگل کے روز بتائی گئی ہے۔ جبکہ ڈیلاس میں بھی دو افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ امریکہ دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جو 'گن کلچر' کی وجہ سے آئے روز شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات سے گزرتا ہے۔

ٹیکساس میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ کیرولٹن پولیس کے چیف روبرٹو ارنڈونو کے مطابق یہ کوئی خصوصی نوعیت کا واقعہ نہیں تھا۔ بلکہ اتفاقیہ تھا۔ جس میں بندوق چلانے والے کے ہاتھوں لوگ زخمی اور ہلاک ہوئے۔ تاہم بعد ازاں فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان افراد کی ایک بزنس میٹنگ چل رہی تھی کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ان افراد کے باہم کاروباری تعلقات تھے۔ خیال رہے کیرولٹن ڈیلاس کے شمال میں 32 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس سلسلے میں آن لائن سامنے انے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس افسر بندوق تانے ہوئے ہے۔ یہ منظر کوریا ٹاؤن میں ایک پلازے کے دروازے کے نزدیک کا ہے۔ ایف بی آئی کے ایجنٹس بھی ان قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں