امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار نے جمعرات کو بتایا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا نیا دور 14 اور 15 مئی کو واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدے دار نے تصدیق کی کہ یہ بات چیت آئندہ ہفتے جمعرات اور جمعے کے روز ہو گی۔
دوسری جانب "العربیہ/الحدث" کے ذرائع کے مطابق لبنان نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں حالیہ اضافہ امن کی کوششوں کے لیے خطرہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان نے اس حوالے سے واشنگٹن کو باقاعدہ پیغامات بھیجے ہیں جن میں اسرائیلی اشتعال انگیزی پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے واشنگٹن پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری ہے، وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے۔ لبنان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی معاندانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ جواب میں واشنگٹن نے لبنان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اسرائیل کو تحمل کی ترغیب دے گا اور مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا۔
-
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں حزب اللہ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا عزم
اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے بدھ کے روز جنوبی لبنان میں فوجیوں ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کی رضوان فورس کا کمانڈر بھی قتل کر دیا : نیتن یاہو کا ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی فوج کی ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ...
مشرق وسطی -
"گھر فوری طور پر خالی کر دیں":اسرائیل کی جنوبی لبنان کے تین قصبوں کے مکینوں کو وارننگ
اسرائیل نے 17 اپریل سنہ 2026ء سے نافذ العمل جنگ بندی کے باوجود اپنی فوجی ...
بين الاقوامى