بحرین کی وزارت داخلہ کا پاسداران انقلاب سے وابستہ تنظیم کا انکشاف ... 41 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحرینی وزارت داخلہ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک تنظیم کا سراغ لگانے اور بیرونی عناصر کے ساتھ جاسوسی کا انکشاف کیا ہے۔

وزارت نے آج بروز ہفتہ ایک بیان میں واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز نے مذکورہ تنظیم کے 41 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو بحرینی ایوان نمائندگان نے تین ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت اس اعتراض پر ختم کر دی تھی کہ انہوں نے ایرانی حملوں کی "حمایت" کرنے پر درجنوں افراد کی شہریت منسوخی کے حکم نامے کی مخالفت کی تھی۔ پارلیمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے رکنیت ختم کرنے کی درخواست سے متعلق قانون سازی اور قانونی امور کی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور ایوان نے حاضر ارکان کے اتفاق رائے سے کمیٹی کی اس سفارش پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا کہ عبدالنبی سلمان احمد، ممدوح عباس الصالح اور مہدی عبدالعزیز الشويخ کی رکنیت ختم کر دی جائے۔

یہ اقدام 37 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ان تینوں ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آیا۔

دریں اثنا بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے نام لیے بغیر اس بات پر "افسوس" کا اظہار کیا کہ کچھ قانون ساز وطن کی ڈھال اور حق کی آواز بننے کے بجائے غداروں کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان قانون سازوں کو یا تو بحرینی عوام سے واضح طور پر معافی مانگنی چاہیے یا پھر ان لوگوں کے ساتھ جا ملنا چاہیے جن کا انہوں نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی وہ لوگ جو ملک چھوڑ چکے ہیں اور جنہیں سنگین غداری کے نتیجے میں منصفانہ عدالتی فیصلے کے تحت ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے اس حکم نامے پر ووٹنگ بحرین کی جانب سے 69 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے ایک دن بعد ہوئی، یہ تمام افراد غیر بحرینی نژاد تھے۔ اس وقت وزارت داخلہ نے وضاحت کی تھی کہ ان لوگوں نے "ایران کی مجرمانہ معاندانہ کارروائیوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کی حمایت کی تھی یا بیرونی عناصر کے ساتھ جاسوسی میں ملوث تھے"۔ یہ اشارہ ان حملوں کی طرف تھا جو تہران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں ملک کے کئی مقامات پر کئی ہفتوں تک جاری رکھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں