صدر ولادیمیر پوتین چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے: کریملن

دونوں صدور کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی آراء کا تبادلہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کریملن نے آج ہفتے کے روز ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین 19 اور 20 مئی کو چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

کریملن کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر یہ دورہ کیا جا رہا ہے، جس میں دونوں رہنما روس اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پوتین چین کے وزیرِاعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

کریملن کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر اعلیٰ سطحی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے، جبکہ مختلف سرکاری اور ادارہ جاتی معاہدوں سمیت متعدد دوطرفہ دستاویزات پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حسنِ ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین کے دو روزہ دورے کے چند دن بعد عمل میں آ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں