دو اسرائیلی ذرائع نے "روئٹرز" ایجنسی کو بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے قریبی لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ فی الحال ایران کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
دونوں ذرائع نے مزید کہا کہ نیتن یاہو امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے راستے سے کافی حد تک الگ ہو چکے ہیں۔
دونوں ذرائع نے ایجنسی کو یہ بھی واضح کیا کہ نیتن یاہو بشمول لبنان ان امور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا امکان برقرار رکھنا چاہتے ہیں جنہیں اسرائیل تمام محاذوں پر خطرات سمجھتا ہے۔ یہ ایک ایسی شرط ہے جو معاہدے کے حصول میں رکاوٹ بن سکتی ہے اگر ایران نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے مکمل خاتمے پر اصرار کیا۔
نیتن یاہو کے ساتھ نجی گفتگو میں شریک ایک اسرائیلی عہدے دار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس مفاہمت کی یاد داشت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے جس پر اس وقت بات چیت چل رہی ہے۔
امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے بتایا کہ معاہدے میں امریکہ کی جانب سے اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے بدلے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کو کھولنا شامل ہوگا، جس کے بعد جوہری مسائل پر مزید مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاہدے کے تحت ایران کو 30 دنوں کے اندر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی واپسی کی ضمانت دینا ہو گی۔
امریکی صدر نے آج اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو شان دار اور نتیجہ خیز ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
واشنگٹن اور تہران نے تین ماہ قبل شروع ہونے والے تنازع میں کسی قریبی پیش رفت کی امیدوں کو کم اہم قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج کہا ہے کہ یا تو امریکہ ایران کے ساتھ ایک اچھے معاہدے تک پہنچ جائے گا یا پھر اس کے ساتھ "کسی دوسرے طریقے" سے نمٹا جائے گا۔
-
امریکہ ایران معاہدے میں یورینیئم کا خاتمہ اور اسرائیل کا حق دفاع شامل ہوگا : نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے میں ایرانی جوہری ...
مشرق وسطی -
مکمل اسرائیلی انخلا ایسا قومی مطالبہ ہے جس پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں : لبنانی صدر
جوزف عون نے واضح کیا کہ مذاکرات "ہتھیار ڈالنا نہیں ہوں گے بلکہ اپنی خود مختاری کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی وزیر کا لبنان میں "شدید" لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیرِ برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے ...
مشرق وسطی