ٹیکساس میں ہائی وے پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک

امدادی اہل کاروں نے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کاک پٹ کی کھڑکی توڑ دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ میں پولیس کے مطابق ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ جو 6 افراد کو لے کر جا رہا تھا، ایک ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
وڈیو فوٹیج میں امدادی اہل کاروں کو طیارے کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کاک پٹ کی کھڑکی توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لاریڈو پولیس کے تفتیش کار خوسے بائیزا نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والا یہ چھوٹا طیارہ منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق دس بجے کے کچھ دیر بعد لاریڈو شہر میں گر کر تباہ ہوا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی اصل تعداد کتنی تھی اور ان کی حالت کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'لوپ ٹوئنٹی' روڈ پر موجود گاڑیوں میں کسی کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ سڑک کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں