آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر بھارتی ملاح نہ بھیجے جائیں : بھارت کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بھارت نے جہاز رانوں اور جہاز ران کمپنیوں سے کہا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ملاحوں کو تعینات نہ کیا جائے۔ بھارت کی طرف سے یہ مطالبہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر کی گئی ہے۔

امریکہ نے اس ہفتے ایران پر دوبارہ حملے کیے ہیں۔ یہ امریکی حملے خلیج میں امریکی تنصیبات اور مفادات پر کیے گئے ایرانی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر بھی حملے کیے ۔ بھارت ان ملکوں میں سے ایک ہے جس کے شہری بین الاقوامی سطح پر جہاران کمپنیوں میں بطور ملاح بڑی تعداد میں ملازمت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ خطرناکی اختیار کی ہوئی اس صنعت میں ملاحوں کی بھارت سے بڑی تعداد کی بھارت کے اندورنی معاشی حالات بھی ایک بڑی وجہ ہیں کہ بھارتیوں کو بھی دوسرے ملکوں اور ان کی کمپنیوں میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار تلاش کرنا پڑتا ہے۔ سال 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی جہاز رانی سے تین لاکھ بیس ہزار بھارتی وابستہ تھے۔

بھارتی جہاز رانی سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے آبنائے ہرمز میں بھارتی ملاحوں کے پھنس کے رہ جانے اور دیگر خطرات میں گھر جانے کے پیش نظر بدھ کے روز ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر بھارتی ملاح تعینات نہ کیے جائیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا دفتر آبنائے ہرمز میں پیدا شدہ سیکیورٹی کی صورت حال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔ نیز بھارتی ملاحوں کی بہبود اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے آبنائے ہرمز تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کے لیے دنیا بھر کے لیے ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے، کہ اس سے دنیا کو جانے والے تیل کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ لیکن امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف 28 فروری سے شروع کی گئی جنگ کے بعد سے یہ جہازرانی کے لیے غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ امریکہ و ایران کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے بعد امن کی پیدا ہونے والی امید کو بھی امریکہ و ایران کی نئے سرے سے شروع ہونے والی جھڑپوں نے کمزور کر دیا ہے۔

بھارتی جہازرانی کے ادارے کا یہ مطالبہ ان دو بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے جو پچھلے ہفتے جہازوں پر ہونے والے حملوں میں مارے گئے تھے۔
بھارتی جہاز رانی کی وزارت نے پیر کے روز اعلان کیا تھا سب سے پہلے ملاح کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک ہنگامی اقدام کے تحت بحیرہ عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج اومان سمیت ہر جگہ سے گزرنے والے جہاز پر اس سے قطع نظر کہ اس پر کس ملک کا جھنڈا ہے سوار بھارتی ملاح کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے بھی بھارتی ملاحوں والے جہازوں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی اور اسے شدید پریشانی کا موجب قرار دیا ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں بیان منگل کے روز جاری کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں